اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں سرگرم دھشتگرد گروہ داعش نے گزشتہ ہفتے ۷ افراد کو پھانسی دی تھی جبکہ گزشتہ روز ایک اور شامی باشندے کو سولی پر لٹکا دیا۔
داعش کے عناصر نے شام کے شمالی علاقے ’’منبیج‘‘ میں گزشتہ روز چوری کے جرم میں تین افراد کے ہاتھ قلم کر دئے جبکہ ایک کو پھانسی دے دی۔
یہ ایسے حال میں ہے کہ دھشتگردوں کی طرف سے شائع شدہ ایک ویڈیو کلیپ کے مطابق برطانیہ سے شام آئے ہوئے دھشتگرد زیادہ تر عام لوگوں کو پھانسی دے رہے ہیں، حالیہ دنوں پھانسی دئے گئے افراد میں دو بچے بھی شامل تھے۔
واضح رہے کہ شام میں جب سے داخلی جنگ کا سلسلہ شروع ہوا ہے تب سے زیادہ تر غیر ملکی دھشتگرد شام میں عام لوگوں کا قتل عام کر رہے ہیں اور اسلامی جہاد کے نام پر مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں۔




۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲